حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

چین نے نئے نوول کورونا وائرس کے خلاف 2 ویکسینز کی انسانی آزمائش کی منظوری دیدی

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے نئے نوول کورونا وائرس کے خلاف 2 ویکسینز کی انسانی آزمائش کی منظوری دے دی ہے۔یہ ویکسینز ووہان انسٹیٹیوٹ آف بائیولوجیکل پراڈکٹس اور سینوویک بائیو ٹیک نے تیار کی ہیں۔عرب میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ان ویکسینز کی انسانی آزمائش شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے کہ مارچ میں چین نے اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنسز اینڈ بائیوٹیک کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی بھی منظوری اس وقت دی تھی جب امریکی کمپنی موڈرینا نے پہلی ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کی تھی،اب چین میں 3 مختلف ویکسینز کی آزمائش ہورہی ہے اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ مختلف مراحل کے بعد ہی ان کی عام استعمال کی اجازت دی جائے گی۔دنیا بھر میں سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 19 لاکھ سے زائد افراد بیمار جبکہ ایک لاکھ 19 ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین میں جس ویکسین کے ٹرائل کی منظوری مارچ کو دی گئی تھی، اس کا اب دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 رضاکاروں کو شامل کرکے ویکسین سے صحت پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں اسے placebo کنٹرول گروپ پر استعمال کیا جائیگا۔ہانگ کانگ یونیورسٹی کے پروفیسر جان نکولس کا کہنا تھا کہ ویکسینز کی تیاری کیلئے جلدبازی نہیں کی جاسکتی۔پروفیسر جان نکولس اور ان کی تحقیقی ٹیم نے لیبارٹری میں وائرس پر تجربات کیے اور انہوں نے بتایا کہ عام طورپر ویکسینز کو پہلے چھوٹے جانوروں پر استعمال کیا جاتا ہے، جس کے بعد بڑے جانداروں اور آخر میں انسانوں کا نمبر آتا، مگر کورونا وائرس کی ویکسینز کو براہ راست انسانوں پر آزمایا گیا، جو کہ بہت دلیرانہ فیصلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بیماری سے زیادہ تر معمر افراد کی اموات ہوئی ہیں، تو بہترین چیز تو یہ ہوگی کہ نوجوانوں کی بجائے بزرگوں میں اینٹی باڈی ردعمل کو دیکھا جائے۔گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے اپنی روزانہ کی بریفننگ کے دوران بتایا تھا کہ دنیا بھر میں اس وقت 70 کورونا وائرس ویکسینز کی تیاری پر کام ہورہا ہے جن میں سے 3 کی انسانوں کی آزمائش ہورہی ہے۔عالمی ادارے کے مطابق ان میں سے چین کی ویکسین دوسرے مرحلے میں داخل ہورہی ہے جبکہ دیگر 2 ویکسینز کی آزمائش امریکا میں ہورہی ہے جو فی الحال ابتدائی مرحلے سے گزر رہی ہیں۔درحقیقت اس عالمی وبا کے خلاف ویکسین کی تیاری کا عمل بہت تیزرفتاری سے ہورہا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، کیونکہ عام طور پر ایک ویکسین کی تیاری بہت جلد بھی کی جائے تو کئی سال درکار ہوتے ہیں، مگر کورونا وائرس کے خلاف ویکسین اگلے سال کسی وقت دستیاب ہونے کا قوی امکان ہے۔برطانیہ میں تو آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم نے ستمبر تک ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے جس کی انسانوں پر آزمائش رواں ماہ شروع ہورہی ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل