حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سعودی عرب میں کروناسے مزیدآٹھ اموات ، 435 نئے کیسوں کی تصدیق

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی عرب کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید آٹھ ہلاکتوں اور 435 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ مملکت میں اب کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے اور کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 5369 ہوگئی ہے۔دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کے بعد 114 نئے کیس سامنے آئے ۔ مکہ مکرمہ میں 111 ، الدمام میں 69 ،مدینہ منورہ میں 50 اور جدہ میں 46 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔الہفوف میں 16 ، بریدہ میں 10 اور ظہران میں سات کیسوں سمیت مملکت کے دوسرے شہروں میں بھی ایک،ایک دو، دو افراد اس مہلک وَبا کا شکار ہوئے ۔وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے کہا کہ کرونا وائرس سے وفات پانے والے تمام آٹھ افراد مکین ہیں اور ان کے سوگوار خاندانوں اور پیاروں کو تعزیتی پیغامات بھیج دیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ ابھی تک ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں کہ گرم موسم کرونا وائرس پر کیسے اثرانداز ہوگا۔انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ قبل از وقت ہوگا اور اس کے منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزارت صحت روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کی بنا پر ہی وہ یہ فیصلہ کرے گی کہ کہاں کہاں پابندیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔انھوں نے شہریوں اور مکینوں پر زوردیا کہ وہ اپنی بھلائی کی خاطر گھروں ہی میں مقیم رہیں اور کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی میل جول میں فاصلے کو برقرار رکھیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل