حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا کے 90 فیصد نئے کیسز کا تعلق امریکا اور یورپ سے ہے، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے نوے فیصد نئے کیسز امریکا اور یورپ میں سامنے آ رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ براعظم یورپ کے چند ملکوں میں متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ چند میں یومیہ اضافہ کنٹرول میں ہے۔ ان دنوں برطانیہ اور ترکی میں کووڈ انیس کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں جب کہ اٹلی اور اسپین میں متاثرین کی تعداد کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت نوے فیصد نئے کیسز امریکا اور یورپ میں سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے بقول چین کے لیے سب سے بڑا خطرہ درآمدی کیسز ہیں۔ ہیرس نے مزید بتایا کہ وائرس کے خلاف کسی موثر ویکسین کی منظوری میں کم از کم بھی ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل