حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

موٹاپا نوجوانوں میں کروناوائر س کی شدت بڑھا سکتا ہے، امریکی تحقیق

واشنگٹن(نیوزڈیسک) انکشاف ہوا ہے کہ موٹاپا بھی نوجوانوں کو شدید خطرے کا شکار بناسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں نئی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔محققین کے خیال میں موٹاپے کے نتیجے میں جسم میں پھیلنے والا ورم کووڈ 19 کی شدت میں نمایاں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ان کا تو ماننا ہے کہ موٹاپا دل یا پھیپھڑوں کے امراض سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔نیویارک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ عنصر امریکا سے تعلق رکھنا ہے کیونکہ 40 فیصد امریکی موٹاپے کے شکار ہیں اور بلاشبہ اس سے اموات اور بیمارکی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔محققین نے بتایا کہ تحقیق میں شامل افراد موٹاپے کے شکار ضرور تھے مگر وہ ذیابیطس یا امراض قلب کا شکار نہیں تھے مگر ان میں نیند کے دوران سانس کے مسائل، دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو نظام تنفس کو متاثر کرنے والے عوامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹاپے کے شکار نوجوانوں کو اس نئے وائرس سے بہت زیادہ خطرہ ہے اور ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کو اکثر دھوئیں، سماجی دوری کی مشق کریں اور باہر نکلتے ہوئے فیس ماسک ضرور استعمال کریں۔نیویارک یونیورسٹی گراس مین اسکول آف میڈیسین کی ایک الگ تحقیق میں بھی کہا گیا کہ کووڈ 19 کی شدت میں اضافے میں موٹاپے سے جسم میں ہونے والا ورم کردار ادا کرسکتا ہے۔یہ ورم دیگر متعدد امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ ٹو، امراض قلب اور کینسر کا بھی عنصر مانا جاتا ہے۔اس تحقیق میں کہا گیا کہ عمر اور پہلے سے امراض یقینا کوورونا وائرس کی شدت اور موت کی پیشگوئی کے لیے اہم ہیں مگر موٹاپے کے شکار افراد میں اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل