حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امارات میں کرونا کے 25ہزارنئے ٹیسٹ ،460مزید کیس،دوہلاکتیں

ابوظہبی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو کرونا وائرس سے مزید دو اموات اور 460 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ملک میں اس کے کل کیسوں کی تعداد 5825 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کی خاتون ترجمان نے کہاکہ یو اے ای کی وزارت صحت کے زیر اہتمام گذشتہ دو ایک روز میں 25 ہزار افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ۔اس نے مزید بتایا کہ اس مہلک وبا کا شکار 61 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب تک تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 1095 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی خاتون ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی کا کہنا تھا کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں نے احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل درآمد کیا اور صحت مندانہ کردار اپنایا ، اچھی خوراک استعمال کی جس کی وجہ سے ان کا مدافعتی نظام مضبوط ہوا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے سگریٹ نوشی ایسی بری عادات کو ترک کیا ۔انھوں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گھروں میں گاہے گاہے اپنے جسمانی درجہ حرارت کو چیک کرتے رہیں اور جس کسی کا بھی درجہ حرارت زیادہ ہو،اس کو نزدیک ترین مرکزِصحت یا اسپتال جانا چاہیے یا گاڑی ٹیسٹ مرکز سے ٹیسٹ کرانا چاہئیں۔صحت کے معاملے میں کسی کو ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل