حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

نئے نوول کورونا وائرس سے گردوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، تحقیق

نیویارک (نیوزڈیسک)تحقیق میں کہاگیاہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 صرف پھیپھڑوں کو ہی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ یہ دل کے مسائل، دماغی صحت کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔اور اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس سے گردوں کو بھی نقصان پہنچتا ۔چین میں ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا کہ کورونا وائرس کے کچھ مریضوں میں گردوں کو نقصان پہنچا اور اس وائرس کے ذرات گردوں میں دریافت کیے گئے۔جریدے جرنل کڈنی انٹرنیشنل میں شائع اس تحقیق میں سائنسدانوں نے کووڈ 19 کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کا بعد از مرگ پوسٹمارٹم کیا گیا اور 26 میں سے 9 میں گردوں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا۔دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئے یالے اسکول آف میڈیسین کے گردوں کے امراض کے ماہر ایلن کلیگر نے کہا کہ کووڈ 19 کے شکار ہوکر ہسپتال میں داخل ہونے والے لگ بھگ 50 فیصد افراد کے پیشاب میں خون یا پروٹین موجود ہوتا ہے جو گردوں کو پہنچنے والے ابتدائی نقصان کا عندیہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیویارک اور چین کے شہر ووہان میں آئی سی یو میں داخل ہونے والے 14 سے 30 فیصد مریضوں میں گردوں کے افعال ختم ہوگئے اور ڈائیلاسز کی ضرورت پڑی۔نیویارک کے ہسپتالوں میں آئی سی یو یونٹس میں گردوں کے فیلیئر کا علاج اتنا زیادہ ہورہا ہے کہ وہاں ڈائیلاسز کے لیے امریکا بھر سے رضاکاروں کو فوری طلب کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اس عمل کے نتیجے میں اس سیال کی کمی خطرناک حد تک کمی ہوگئی جو رینل تھراپی کو جاری رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کے شکار افراد کی تعداد اتی زیادہ ہے جو میں پہلے نہیں دیکھی، میرے خیال میں یہ بالکل ممکن ہے کہ یہ وائرس گردوں کے خلیات سے منسلک ہوکر عضو پر حملہ آور ہوتا ہے مگر طب کی دنیا میں عام طور پر اس طرح کے خیال کو اس وقت تک درست نہیں مانا جاتا جب تک بڑے پیمانے پر تحقیق سے اسے ثابت نہ کیا جائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ متعدد ممکنہ وجوہات ایسی ہیں جو عضو اور ٹشو کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جیسے نظام تنفس کا متاثر ہونا، ادویات کا استعمال، شدید بخار، آئی سی یو میں داخل ہونے کا تنائو اور مدافعتی پروٹین کا بہت زیادہ متحرک ہونا۔سانسدانوں نے دریافت کیا کہ انفیکشن سے لڑنے کیلئے مدافعتی نظام بہت زیادہ متحرک ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں ایسے مرکبات cytokines کا سیلاب آجاتا ہے جن کی مقدار بڑھنے سے متعدد اعضا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق کووڈ 19 کے سنگین مریضوں میں اکثر اس مسئلے نتیجے میں لوگوں کو آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑتی ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے چین، اٹلی اور امریکا میں اس حوالے سے ڈیٹا سامنے آیا تھا جس کو دیکھ کر امراض قلب کے ماہرین کا ماننا ہے کہ کووڈ 19 دل کے پٹھوں کو بھی متاثر کرنے والا مرض ہے۔ایک ابتدائی تحقیق میں ہر 5 میں سے ایک مریض میں دل کو ہونے والے نقصان کو دریافت کیا گیا، جو ہارٹ فیلیئر اور موت کی جانب لے جاتا ہے، حیران کن طور پر ان میں سے بیشتر میں تنفس کے مسائل ظاہر نہیں ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کو مریضوں کے حوالے سے سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے خصوصاً بیماری کے ابتدائی مراحل میں۔نیویارک کے مونٹ فیور ہیلتھ سسٹم کے امراض قلب کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر الرچ جورڈی کے مطابق یہ بہت ضروری ہے کہ اس سوال کا جواب ڈھونڈا جائے کہ یہ وائرس دل کو متاثر کرتا ہے اور کیا ہم کچھ کرسکتے ہیں؟ابھی یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا امراض قلب کے مسائل وائرس کا نتیجہ ہے یا جسمانی ردعمل اس کا سبب ہے، مگر دل پر اس کے اثرات کا تعین کرنا مشکل ہے کیونکہ بیماری کی شدت میں اضافہ بھی دل کی صحت پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل