حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اتھارٹی کو اپنا بھر پور فعال کردار ادا کرنا ہو گا، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی پرائیویٹ ہسپتال کلینکس لیبارٹریز کو ریگولیٹ کرے گی ،حکومت اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہی ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،اتھارٹی کو شفافیت اور عوامی جواب دہی کی پالیسی پر گامزن رہنا ہوگا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اتھارٹی ڈاکٹر سید علی حسین نقوی نے بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا ہے، چاروں صوبوں میں ہیلتھ کیئر کمشنر کام کر ر ہے ہیں ، اسلام آباد میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اتھارٹی کا قیام وقت کا تقاضا تھا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ صحت کے شعبے میں ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اتھارٹی کو اپنا بھر پور فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، اتھارٹی اسلام آباد کا نظام صحت پورے ملک کے لیے ایک مثالی نظام بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی پرائیویٹ ہسپتال کلینکس لیبارٹریز کو ریگولیٹ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہی ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پرایمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط بنارہی ہے،اتھارٹی کو شفافیت اور عوامی جواب دہی کی پالیسی پر گامزن رہنا ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہاکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کے 2018 میں نفاذ کے باوجود اسلام آباد کے شہریوں کی محکمہ صحت سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے اتھارٹی موجود نہ تھی ۔ علی حسین نقوی نے بتایاکہ اسلام آباد ملک کا دسواں بڑا ڈسٹرکٹ ھے اور 2.3 ملین کی آبادی کا شہر ہے، تقریباً 3100 پرائیویٹ کلینک اور 1100 میڈیکل سٹور کام کر رہے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل