حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سعودی عرب میں کروناکے مریضوں میں اضافہ، 1088 نئے کیسوں کی تصدیق

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں 1088 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے اور مزید پانچ افراد اس مہلک وَبا کی نذر ہوگئے۔اس طرح اب کل متوفیوں کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 9362 ہوگئی ہے۔نئے کیسوں میں 17 فی صد سعودی عرب کے شہری ہیں اور 83 فی صد غیر شہری ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وفات پانے والے پانچوں افراد غیرملکی ہیں۔ان میں چار مکہ مکرمہ میں رہ رہے تھے اور ایک جدہ میں مقیم تھا۔ان کی عمریں 37 سے 64 سال کے درمیان تھیں اور وہ پہلے سے مختلف دائمی عوارض میں مبتلا تھے۔ڈاکٹرالعبدالعالی نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی علاقہ وار تفصیل جاری کی ہے۔اس کے مطابق مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ 251 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد جدہ میں 210 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان کے بہ قول الدمام میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 194 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ مدینہ منورہ میں 177، الہفوف میں 123، دارالحکومت الریاض میں 85 اور دس سے زیادہ دوسرے شہروں میں دو، دو ،چار چار کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ مملکت میں اب تک 1398 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل