حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا کے جن مریضوں میں علامات نہ ہوں، وہ روزہ رکھ سکتے ہیں، طبی ماہرین

اسلام آباد (نیوزڈیسک)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ایسے افراد جن میں علامات ظاہر ہی نہ ہوئی ہوں یا پھر جن میں تھوڑی سے علامات ظاہر ہوں وہ پریشانی کے بغیر روزہ رکھ سکتے ہیں۔بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیابٹالوجی اینڈ اینڈوکرائنولوجی میں ہونے والی ایک آن لائن کانفرنس میں طبی ماہرین نے بتایا کہ اگر کورونا سے متاثر کوئی بھی شخص یہ سمجھتا ہے کہ اسے روزے سے کوئی تکلیف نہیں ہوگی تو اسے روزہ رکھنا چاہیے، کیوں کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ہے کہ روزہ رکھنے سے کورونا کی علامات میں شدت آتی ہے۔مذکورہ کانفرنس میں متعدد مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی تھی اور انہوں نے بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق بیمار افراد کے روزے رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے سوالوں کے جوابات دیے اور کہا کہ کسی بھی بیمار شخص کو اپنے طبی ماہرین، اپنے مرض اور صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے روزے رکھنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ماہرین صحت کے مطابق جن افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے مگر ان میں کسی طرح کی علامات نہیں یا پھر ان میں تھوڑی سی علامات ہیں تو بھی وہ پریشانی کے بغیر روزہ رکھ رکھ سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق مثبت ٹیسٹ والے افراد کو گھروں تک ہی محدود رہنا چاہیے، تاہم وہ روزہ رکھ سکتے ہیں تام روزے کے دوران اگر انہیں کسی طرح کی پریشانی ہو یا پھر انہیں محسوس ہو کہ ان کی علامات میں شدت آ رہی ہے تو وہ طبی ماہرین سے ضرور رجوع کریں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل