حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

انسداد کورونا ویکسین،جرمنی میں انسانوں پر تجربات کی اجازت

برلن(نیوزڈیسک)جانوروں پر کیے گئے ابتدائی تجربات کامیاب ہونے کے بعد جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ایک ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کیک مطابق جرمن حکام کی طرف سے اس ویکسین کے جانوروں پر کیے گئے ابتدائی ٹیسٹ کامیاب ہونے کی صورت میں حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں انسانوں پر تجربات شروع کرنا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ شروع کرنے کی منظوری جرمن فیڈرل انسٹیٹیوٹ برائے ویکسین نے دی ہے۔ ابتدا میں دو سو صحت مند افراد پر اس کا آزمائشی استعمال کیا جائے گا۔ ان افراد کی عمریں اٹھارہ سے پچپن برس کے درمیان ہیں۔ جرمن فیڈرل انسٹیٹیوٹ برائے ویکسین کے مطابق نئی مدافعتی ویکسین مائنز میں قائم دوا ساز ادارے بائو ٹیک نے تیارکی ہے۔ جرمن ادارے کے مطابق دنیا میں یہ چوتھی ویکسین ہے، جو کووڈ انیس کی وبا کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جرمن ادارے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ویکسین کے آزمائشی عمل کے نتائج پر ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔بائیو ٹیک ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسین کے خلاف مدافعتی ویکسین سازی میں یہ ادارہ بھی کئی ماہ سے میدانِ عمل میں رہتے ہوئے تحقیقی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کی تیار کردہ ویکسین کا نام BNT162 رکھا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں بین الاقوامی شہرت کے انتہائی بڑے دوا ساز امریکی ادارے فائزر کا تعاون بھی بائیو ٹیک کو حاصل رہا ہے۔ اس ویکسین کے ٹیسٹ امریکا میں بھی کیے جائیں گے۔ امریکی حکام نے بھی اس کے انسانوں پر آزمائش کی اجازت دے دی ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل