حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا وائرس کا پراسرار پہلو متعدد اموات کا باعث بننے لگا،نئی تحقیق

وشنگٹن(نیوزڈیسک)نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے بارے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی تفصیلات سامنے آرہی ہیں اور معلوم ہورہا ہے کہ یہ جسم میں کس طرح تباہی مچاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پہلے یہ بات سامنے آئی کہ اس بیماری کے نتیجے میں دل کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، گردے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ دماغی صحت کی پیچیدگیاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔اب طبی ماہرین کووڈ 19 کے مریضوں میں خون کے ایک پراسرار مسئلے کا سامنا کررہے ہیں جس کے دوران جسم کے مختلف حصوں میں کلاٹس کا مسئلہ نظر آتا ہے۔بلڈ کلاٹ میں خون پتلا نہیں رہتا بلکہ جیل کی طرح گاڑھا ہوکر لوتھڑے جیسی شکل اختیار کرلیتا ہے، جس سے جان لیوا پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔ویسے تو کووڈ 19 پھیپھڑوں کو ہدف بناتا ہے مگر یہ خون کے لوتھڑے یا کلاٹنگ کا عمل وہاں ہورہا ہے جہاں اس کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔پنسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر اور امریکن سوسائٹی آف کرٹیکل کیئر میڈیسین کے سربراہ لیوئس کپلان نے بتایا کہ ہر سال ڈاکٹر خون کے اس مسئلے سے ہونے والی پیچیدگیوں کا سامنا کرتے ہیں مگر کووڈ 19 کے نتیجے میں جو ہورہا ہے وہ کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔اس کی پہلی علامت ٹانگوں میں ظاہر ہوتی ہے جو نیلی اور سوجن کا شکار ہوجاتی ہیں، یہاں تک کہ ایسے مریضوں میں بھی، جو آئی سی یو میں خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کررہے ہوتے ہیں، مگر ان کا خون بھی گاڑھا ہونے لگتا ہے، جو کسی ایک یونٹ کے ایک یا 2 مریضوں میں تو غیرمعمولی نہیں، مگر بیک وقت متعدد کے ساتھ ضرور غیرمعمولی ہے۔اس کے بعد ڈائیلاسز مشینیں، جو گردوں کے افعال متاثر ہونے پر خون کو فلٹر کرتی ہیں، کے استعمال کے دوران ایک دن میں کئی بار خون کو جمنے سے روکنے میں ناکامی اور جام ہونے کا سامنا ہورہا ہے۔کچھ مریضوں کی ہلاکت کے بعد معائنے پر پھیپھڑوں میں سیکڑوں چھوٹے بلڈ کلاٹس کو دریافت کیا گیا، یہاں تک کہ گزشتہ ہفتے براڈوے کے اداکار نک کورڈیرو میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد دائیں ٹانگ کو کاٹنا پڑا، کیونکہ وہاں خون جم گیا تھا۔فی الحال اس مسئلے کی وجہ اور اس پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی پر اتفاق نہیں مگر بیشتر کا ماننا ہے کہ امریکا میں کووڈ 19 کے مریضوں کی متعدد اموات کی وجہ یہی مسئلہ ہے اور اس سے ممکنہ وضاحت ہوتی ہے کہ آخر بہت زیادہ لوگوں پر اس بیماری کی وجہ سے کیوں مررہے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل