حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

افریقہ میں ملیریا سے دگنی اموات کا خدشہ ہے،سربراہ عالمی ادارہ صحت

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)نے افریقی ممالک سے ملیریا سے بچاو کیلیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ اس سال کیڑے مار ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا پھیل سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ فوری اقدامات نہ کیے تو براعظم افریقہ میں ملیریا سے پچھلے سال کی نسبت دگنی اموات واقع ہو سکتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر متشیڈیسو موتی کے مطابق اس سال سب صحارا افریقہ میں ملیریا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2000 کے بعد سب سے زیادہ اموات ہوں گی،2014 اور 2016 میں ایبولا کے پھیلاو میں زیادہ اموات پہلے سے قابو میں آنے والی بیماریوں سے ہوئیں۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈانو گیبریئس نے خبردار کیا کہ خسرہ اور پولیو ویکسین نہ لگائی گئیں تو یہ بیماریاں پھر سے سر اٹھا سکتی ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل