حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں ہو رہی، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس تاثر کو رد کردیا ہے کہ پاکستان میں وائرس کی ویکسین تیار ہورہی ہے اور آئندہ چند ماہ میں علاج کیلئے موجود ہوگی،ویکسین کی تیاری کیلئے دنیا بھر میں بہت کام ہورہا ہے، جاپان اور چین نے ٹرائل کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے ، پہلے روزے میں لوگوں نے وائرس کے عدم پھیلاؤ سے متعلق مخصوص احتیاط کو نہیں اپنایا جس پر افسوس ہے ، کورونا وباء سے متعلق پاکستان نازک حالات سے گزر رہا ہے،احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس مزید تیزی سے پھیلے گا،عوام رمضان المبارک میں رش والی جگہ سے گریز کریں،حکومت نے ٹیلی ہیلتھ نامی ایک ویب سائٹ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت اندورن یا بیرون ملک ڈاکٹر ٹیلی میڈیسن کے ذریعے مشورہ دے سکیں گے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کیلئے دنیا بھر میں بہت کام ہورہا ہے لیکن پاکستان میں ویکسین بنانے کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہورہا۔ڈاکٹر ظفر مراز نے وضاحت کی کہ چین کی ایک کمپنی نے ویکسین کی ٹیسٹنگ و ٹرائل کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے جبکہ ہم نے ان سے مذکورہ ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے قواعد دستاویزات کی شکل میں طلب کی ہیں۔انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ پاکستان میں اگلے چند ماہ میں ویکسین مل جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ جاپان میں انٹی وائرل دوائی پر بھی کام ہورہا ہے اور جاپان کے قونصل خانہ نے بھی ٹرائل کے لیے پاکستان سے رابطہ ہے،ہم نے جاپان سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائیگا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پہلے روزے میں لوگوں نے وائرس کے عدم پھیلاؤ سے متعلق مخصوص احتیاط کو نہیں اپنایا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ڈاکٹر برادری مختلف شہروں میں پریس کانفرنس میں وائرس کا پھیلاؤ بننے والے اعمال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے نیک نیتی کے ساتھ اپنے خدشات کا اظہار کیا کیونکہ وہ وائرس سے متعلق حقائق اور شعبہ صحت کی مجموعی مگر محدود استعداد کار سے بھی واقف ہیں۔ڈاکٹر ظفر مراز نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک میں رش والی جگہ سے گریز کریں۔ڈاکٹر مظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی پلٹ فارم یاران وطن متعارف کرایا گیا جس کے تحت بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفینشل خود کو رجسٹرڈ کرا کر حکومت کی کوشوں میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل