حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ناسا نے کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے جدیدترین وینٹی لیٹر تیار کرلیا

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کے خلائی ادارے ناسا کے انجنیئرز نے کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے بڑے پیمانے پر تیار ہونے کے قابل ایک وینٹی لیٹر کا ڈیزائن صرف 37 دن میں تیار کرلیا، جس کی تیاری کے لیے درکار پرزوں کی ضرورت بھی روایتی وینٹی لیٹر کے مقابلے میں بہت کم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وینٹی لیٹر ڈیوائس کو نیویارک کے آئی چن اسکول آف میڈیسین نے 21 اپریل کو منظوری دی۔ناسا کے جیت پروپولیسن لیبارٹری کے انجنیئرز نے اس وینٹی لیٹر کو تیار کیاجس کا مقصد کووڈ 19 کے سنگین مریضوں کے علاج میں مدد فراہم کرنا ہے جن کے لیے وینٹی لیٹرز کی قلت ہوچکی ہے۔امریکا سمیت دنیا بھر کے ہسپتالوں کو اس وقت روایتی وینٹی لیٹرز کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔ناسا کے ادارے کے ڈائریکٹر مائیکل واٹکینز نے کہاکہ ہم طبی ڈیوائسز کی بجائے خلائی طیاروں کی تیاری میں ماہر ہیں، مگر بہترین انجنیئرنگ، ٹیسٹنگ اور پروٹوٹائپ کی فوری تیاری بھی ہماری مہارت کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہمارے لوگوں کو احساس ہوا کہ یہ وقت طبی برادری اور عام افراد کی معاونت کرنے کا ہے، تو انہوں نے اسے اپنا فرض سمجھا کہ اپنی مہارت کو دیگر سے شیئر کریں۔یہ نئی ڈیوائس ہسپتالوں میں ابھی موجود وینٹی لیٹرز کی جگہ نہیں لے گی جو کہ کئی برس تک کام کرنے کے لیے بنے ہیں اور متعدد طبی مسائل کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔وائٹل نامی ناسا کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے تیار ہوئے ہیں اور ان کی زندگی 3 سے 4 مہینے ہے۔ناسا کے چیف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آفیسر جے ڈی پولک کے مطابق آئی سی یو یونٹس میں ایسے کووڈ 19 مریض داخل ہورہے ہیں جن کو ڈائنامک وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے، ناسا کی تیارک ردہ ڈیوائس سے مریضوں میں بیماری شدت میں کمی لانے میں مدد مل سکے گی۔یہ وینٹی لیٹر تیزی سے تیار کرنے کے ساتھ آسانی سے مرمت بھی کیے جاسکتے ہیں اور تیاری کے لیے پرزوں کی ضرورت بھی زیادہ نہیں۔اسی طرح انہیں کسی بھی مقام جیسے ہوٹل اور کنونشن سینٹرز میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے فیلڈ ہسپتال کے طور پر استعمال ہورہے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل