حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

لگ رہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں آنے والے دنوں میں کچھ استحکام پیدا ہو،معاون صحت

اسلام آباد (نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لگ رہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں آنے والے دنوں میں کچھ استحکام پیدا ہو،پاکستان میں 80 فیصد سے زائد اب مقامی سطح کے کیسز ہیں، ٹیسٹوں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے،این ڈی ایم اے ہسپتالوں کو براہ راست سامان پہنچا رہی ہے،ان کی ویب سائٹ پرسپلائی سیکشن میں تمام تفصیلات موجود ہیں۔وبائی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 80 فیصد سے زائد اب مقامی سطح کے کیسز ہیں، ٹیسٹوں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 6 ہزار 218 ٹیسٹ کیے گئے، اس وقت ملک میں بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 723 ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو چند ہزار ایڈریس دیئے گئے ہیں، ان افراد پر کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے، صوبائی حکومتیں ان افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائیں گی۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام مساجد میں جانے سے اجتناب کریں۔ پاکستان میں 80 فیصد سے زائد اب مقامی سطح پر کیسز ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث 269 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 49 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ دو ہزار 866 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹے میں 783 مریضوں ، پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز 332 کا اضافہ ہوا۔ لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ استحکام پیدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 29 لاکھ سے زائد پوزیٹو کیس جبکہ دنیا بھر میں دو لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل