حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امریکا میں ٹی بی ویکسین کی کووڈ 19 کے خلاف آزمائش شروع کر دی گئی

نیویارک (نیوزڈیسک)گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں تپ دق (ٹی بی) کی روک تھام کیلئے مختلف ممالک میں عام استعمال ہونے والی ویکسین کو نئے نوول کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تحقیق کا آغاز ہوا۔بیسیلس کالمیٹی گیورن (بی سی جی) نامی ویکسین نومولود اور کم عمر بچوں کو ٹی بی سے بچانے کے لیے دی جاتی ہے۔ امریکا میں سائنسدانوں کا موقف ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کے اثرات کی روک تھام کرسکتی ہے یعنی ہسپتال میں داخلے اور اموات کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے۔بی سی جی ویکسین کو ویسے تو ٹی بی سے تحفظ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے مگر امریکا میں اسے مثانے کے کینسر کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔کچھ عرصے پہلے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جن ممالک میں اس ویکسین کا اب بھی عام استعمال ہورہا ہے، وہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی شرح ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔امریکا کی ٹیکساس اے اینڈ ایم پہلی یونیورسٹی بن رہی ہے جو انسانوں پر اس ویکسین کی آزمائش کرنے والی ہے اور طبی ورکرز کو اس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔یونیورسٹی کے سائنس سینٹر کے پروفیسر جیفری ڈی کاریلو کے مطابق یہ ویکسین لوگوں کو بیماری سے بچانے میں مدد نہیں دے گی، درحقیقت اس ویکسین کو بڑے پیمانے پر مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے اگلے 2 سے 3 برسوں کے دوران بڑا فرق نظر آئے گا جب تک کووڈ 19 کے لیے ایک مخصوص ویکسین تیار نہیں ہوجاتی۔محققین کو 25 لاکھ ڈالرز گزشتہ ہفتے فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنا کام ہرممکن تیزی سے آگے بڑھاسکیں اور تحقیق کی ویڈیو بھی جاری کی گئی اور انسانی ٹرائل رواں ہفتے شروع ہوجائیگا۔ویڈیو میں پروفیسر کاریلو نے کہا کہ اس ویکسین ے لوگوں کو فوری طور پر کووڈ 19 کے علاج میں مدد مل سکے گی کیونکہ اس دوا کو ایف ڈی اے نے پہلے ہی منظوری دی ہوئی ہے۔، ویکسین کی آزمائش کے ابتدائی 3 مراحل کی جگہ براہ راست چوتھے مرحلے سے تحقیق شروع کی جارہی ہے،تحقیق میں 1800 طبی ورکرز کو شامل کیا جائے گا اور اسے ریاست کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ لاس اینجلس اور بوسٹن تک توسیع دی جائے گی۔اب تک آسٹریلیا، نیدرلینڈ، جرمنی اور برطانیہ میں بڑے پیمانے پر بی سی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز شروع کرنے کا اعلان ہوچکا ہے، جن کے نتائج آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں سامنے آئیں گے۔مارچ کے آخر میں ایک تحقیق دعویٰ کیا گیا تھا کہ جن لوگوں کو یہ ویکسین دی گئی ہے انہیں کووڈ 19 کے خلاف کسی حد تک تحفظ ملا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کے کیسز اور اموات کی شرح ان ممالک میں زیادہ ہے جہاں یہ ویکسین اب استعمال نہیں ہوتی، جیسے امریکا، اٹلی، اسپین اور فرانس۔پاکستان، بھارت، چین اور کئی ممالک میں یہ ویکسین اب بھی عام استعمال ہوتی ہے۔محققین کا دعویٰ تھا کہ جن ممالک میں اس ویکسین کا استعمال ہورہا ہے وہاں کووڈ 19 سے اموات کی شرح نمایاں حد تک کم ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے ممالک جہاں اس ویکسین کا استعمال تاخیر سے ہوا جیسے ایران جہاں 1984 میں اسے اپنایا گیا، وہاں بھی اموات کی شرح زیادہ ہے، جس سے اس خیال کو توقیت ملتی ہے کہ بی سی جی ایسے بزرگ افراد کو تحفظ فراہم کررہی ہے، جن کو بچپن میں یہ ویکسین استعمال کرائی گئی۔محققین کا کہنا تھا کہ اس ویکسین کے استعمال کرنے والے ممالک میں کووڈ 19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد بھی کم رہنے میں ممکنہ مدد ملی ہے۔ویکسین میں ٹی بی کی ایک قسم کا زندہ اور کمزور جراثیم ہوتا ہے، جو جسم کے اندر اس بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بی سی جی ویکسین کا بڑے پیمانے پر استعمال کووڈ 19 پھیلانے والے افراد میں کمی لاسکے گا جبکہ دیگر اقدامات کے ذریعے اس کے پھیلائو میں کمی لانا ممکن ہوجائے گا۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل