حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

جرمنی نے کورونا کی ویکسین تیار کر لی، انسانوں پر آزمائش شروع

برلن (نیوزڈیسک)جرمنی کی ایک دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرکے اس کی انسانوں پر آزمائش شروع کر دی ہے۔امریکی کمپنی فائزر کے ساتھ مل کر کام کرنے والی جرمنی کی مشہور دوا ساز کمپنی بائیواین ٹیک نے بتایا ہے کہ BNT162 نامی ویکسین23 اپریل سے 12 افراد کو دی جا رہی ہے۔جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے مرحلے میں اس ویکسین کی 200 افراد پر مشتمل گروپ پر آزمائش شروع کرے گی جن کی عمریں 18سے 55 سال کے درمیان ہوں گی۔یاد رہے کہ جرمن کمپنی سمیت دنیا بھرمیں کئی کمپنیاں اور ادارے اس وقت کورونا وائرس کی 100 سے زائد ویکسینز پر کام کر رہے ہیں جن میں سے پانچ کی انسانوں کی پر آزمائش بھی شروع کر دی گئی ہے تاہم ماہرین کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی محفوظ ترین ویکسین کی تیاری میں اب بھی کم از کم ایک سال کا وقت لگے گا۔جرمن کمپنی کے علاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی بھی انسانوں پر اپنی ویکسین کی آزمائش کا آغاز کر چکی ہے اور اس کی وسیع پیمانے پر تیاری کے لیے ایک برطانوی دوا ساز کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔امریکا کی کمپنی جی ایس کے اور فرانس کی کمپنی سنوفی بھی ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں اور ان کی انسانوں پر آزمائش بھی اسی سال کے دوسرے حصے میں شروع ہو گی۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل