کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان میں 59 ڈاکٹروں سمیت 97 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جبکہ سول ہسپتال کے دو ڈسپنسر بھائی کورونا سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔وزرات قومی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 30 اپریل تک بلوچستان میں کورونا وائرس سے 59 ڈاکٹرز، 04 نرسز ١ور 34صحت عملہ متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 87کو گھروں میں آئی سولیٹ کردیا گیا ، 10اہلکار کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق اب تک کوروناوائرس سے صوبے میں دو ہیلتھ کیئر ورکر جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب بلوچستان میں کورونا وائرس نے ایک اور ہیلتھ ورکر کی جان لے لی جہاں سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کے سینئر ڈسپنسر منور خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے اعلامیے کے مطابق شعبہ حادثات کے سینئر ڈسپنسر حاجی منور خان چند روز قبل کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جو زیر علاج تھے اور وہ جمعہ کو انتقال کر گئے۔ایک ہفتہ قبل ان کے بھائی سینئر ڈسپنسر سول ہسپتال دلاور خان بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر سول ہسپتال کوئٹہ نے حاجی منور کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔
جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل
بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل