حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

چین کاکرونا وائرس کی تحقیقات میں ڈبلیو ایچ او کا ساتھ دینے کا اعلان

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے کہاہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کو وبا کے آغاز سے متعلق معلومات دینے کی کوشش کر رہا ہے تاہم یہ تحقیقات سائنسی ہونی چاہئیں نہ کہ سیاسی مقاصد کے تحت۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ کہ وہ عالمی ادارہ صحت کو وبا کے آغاز سے متعلق معلومات دینے کی کوشش کر رہا ہے تاہم یہ تحقیقات سائنسی ہونی چاہئیں نہ کہ سیاسی مقاصد کے تحت۔امریکہ نے چین پر وائرس کے آغاز سے متعلق معلومات کے حوالے سے شفاف معلومات نہ دینے اور وبا کو جلد روکنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔چین ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور حال ہی میں اس نے کہا کہ یہ وائرس شاید چین کے باہر پیدا ہوا تھا۔چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے شواہد بنا کر ایک جھوٹ کو چپھانے کے لیے دوسرا جھوٹ بول رہے ہیں۔چین نے گذشتہ روز ایک نئے کیس کی تصدیق کی جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل