ہانگ کانگ سٹی(نیوزڈیسک)تین مختلف اینٹی وائرل ادویات کا مرکب کورونا وائرس کے مریضوں میں جلد صحت یابی کا باعث بن سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں محققین نے ایک مطالعے میں پتا لگایا کہ کووڈ انیس کے کم شدت والے کیسز میں تین ادویات کا مرکب موثر ثابت ہوا ہے۔ اس مطالعے کے نتائج لانسیٹ نامی سائنسی جریدے میں شائع ہوئے۔ ہانک کانگ کے چھ مختلف ہسپتالوں میں سوا سو سے زائد مریضوں کو یہ ادویات دی گئیں اور سامنے آنے والے نتائج کی بنیاد پر یہ اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ فی الحال کووڈ انیس کے علاج کے لیے کوئی حتمی دوا یا ویکسین دستیاب نہیں تاہم کئی ملکوں میں آزمائشی طریقہ علاج اور ویکسین کی تیاری کے تجربات جاری ہیں۔
جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل
بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل