کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری قائم کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے لاڑکانہ میں لیبارٹری قائم کر دی گئی۔محکمہ صحت سندھ کی طرف سے قائم کی گئی لیبارٹری نے گزشتہ روز سے سیمپلنگ کا کام بھی شروع کر دیا ہے،۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لیبارٹری میں روزانہ 200 ٹیسٹ کیے جا سکیں گے جسے آنے والے ہفتے تک 350 تک بڑھایا جائے گا، اگلے مرحلے میں نواب شاہ میں بھی کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے گی۔
جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل
بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل