حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سال2021 کے آخر تک کرونا علاج کی ویکسین دستیاب نہیں ہوگی،ڈبلیو ایچ او

جنیوا (نیوزڈیسک ) عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ 2021ء کے اختتام سے قبل کرونا کی کسی ویکسین کی تیاری کا امکان نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایک سینئر عہدے دار ڈیل فشر نے کہاکہ کرونا کی ویکسین کی 2021 کے اختتام سے قبل دستیابی کا امکان نہیں ۔انھوں نے امریکی نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں اگلے سال کا اختتام بہت مناسب توقع ہوگی۔ڈیل فشر ڈبلیو ایچ او کے عالمی وَبا الرٹ اور ردعمل نیٹ ورک کے سربراہ ہیں۔انھوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنی توقعات کا بغور جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔میرے خیال میں اندھیرے میں ٹامک ٹوئیے مارنے کے بجائے آپ وہی کررہے ہیں جو آپ چاہتے ہیں کیونکہ اس کی آپ کو ضرورت ہے۔انھوں نے اس کی یہ وضاحت کی کہ اس وقت ویکسین کلینیکل آزمائش سے گزر رہی ہے اور یہ تیاری کے عمل کا پہلا مرحلہ ہے۔اس کے بعد اس کو دوسرے اور تیسرے مرحلے سے گزرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ یہ ویکسین محفوظ اور قابل اعتبار ہے۔اگر ویکسین کرونا کے علاج میں مؤثرثابت بھی ہوجاتی ہے تو پھر اس کے بعد اس کی بڑی پیمانے پر تیاری اور دنیا بھر میں تقسیم کے مراحل درپیش ہوں گے اور یہ بہ ذات خود قدرے طویل مرحلے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل