حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

نرسنگ کے شعبہ میں تحقیق انفرادی صلاحیت کی تشکیل اور بہترین اصولوں پر کار بند رہنے کو ترجیح دی جائے گی ،ڈاکٹر ظفر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ نرسنگ کے شعبہ میں تحقیق انفرادی صلاحیت کی تشکیل اور بہترین اصولوں پر کار بند رہنے کو ترجیح دی جائے گی ،حکومت صحت کی پالیسی میں نرسوں اور مڈوائف کے کردارکو بڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے ،حکومت پاکستان نرسنگ کے شعبہ میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی،نرسوں کو صحت کی دیکھ بھال کے علاوہ اساتذہ محققین اور مشیران کے طور پر جانچنا ہوگا ۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 12 مئی کو پوری دنیا میں نرسز کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ نرسز اور مڈوائف صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ،نرسز دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے سال 2020 کو نرسوں اور مڈوائف کاعالمی سال قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایچ کے مطابق دنیا کو صحت کی کوریج حاصل کرنے کیلئے نو ملین مزیز نرسز اور دائیوں کی ضرورت ھے ،نرسنگ کے بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان کو 13 لاکھ مزید نرسوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تقریبا 87000 رجسٹرڈ نرسیں کام کر رہی ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض کے ساتھ جاری لڑائی کی وجہ سے نرسنگ پیشہ کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ھے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ میں نرسوں کا کلیدی کردار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صحت کی پالیسی میں نرسوں اور مڈوائف کے کردارکو بڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے ،حکومت پاکستان نرسنگ کے شعبہ میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ نرسنگ کے شعبہ میں تحقیق انفرادی صلاحیت کی تشکیل اور بہترین اصولوں پر کار بند رہنے کو ترجیح دی جائے گی ۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل