حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور زنک سلفیٹ کا مرکب کورونا کے علاج کیلئے مثبت ثابت ہوسکتا ہے ، نئی تحقیق

نیویارک (نیوزڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو غذائی سپلیمنٹ زنک سلفیٹ کے ساتھ ملانے سے زیادہ موثر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے علاج کیلئے دنیا بھر سے متعدد تحقیقات سامنے آرہی ہیں، ان تحقیقات میں ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے کووڈـ19کے خلاف مثبت نتائج بھی سامنے آئے تھے۔حال ہی میں محققین کی جانب سے ایک مطالعہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو غذائی سپلیمنٹ زنک سلفیٹ کے ساتھ ملانے سے زیادہ موثر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے این وائی یو گراس مین اسکول آف میڈیسن کی جانب سے حال ہی میں ایک مطالعہ کیا گیا ہے جسے میڈیکل پریپرینٹ سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔اس مطالعے میں 900 کے قریب کووڈـ19 کے مریضوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں سے نصف کو ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور اینٹی بائیوٹک ایزیتھرومائسن کے ساتھ زنک سلفیٹ دیا گیا تھا۔دوسری جانب باقی نصف مریضوں کو صرف ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور ایزیتھرومائسن دی گئی تھی۔محققین نے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تینوں دوائوں کا مرکب لینے والوں میں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے ڈیڑھ گنا زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور ان کی موت کے امکانات بھی 44 فیصد کم تھے۔اس حوالے سے سینئر محقق اور متعدی امراض کے ماہر جوزف رحیمیان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں مرکب کا موازنہ کرنے والا پہلا مطالعہ ہے۔جوزف رحیمیان نے متنبہ کیا کہ فوائد کو بلا شبہ ثابت کرنے کے لیے ایک کنٹرول تجربہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل