حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

دنیا بھر میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا وبا کا شکارہیں، عالمی ادارہ صحت

قاہرہ (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد بن سالم المنظری نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک پوری دنیا میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین میں کرونا کے پہلے مریض کے سامنے آنے کے 134 دن اور مشرق وسطیٰ میں پہلے مریض کے 105 دن بعد تازہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر المنظری نے کہا کہ کرونا سے لگ بھگ چار ملین افراد متاثر ہوچکے ہیں۔المنظری نے بتایا کی پوری دنیا میں صحت کے شعبے کے 50 ملین کارکن کرونا کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے تین لاکھ 50 ہزار کارکن مشرق وسطیٰ کے ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وقت دنیا کے 52 ممالک میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 90فی صد کارکن اسپتالوں اور طبی مراکز میں کرونا کا شکار ہوئے۔مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کرونا کے متاثرین میں ایک سے 20 فی صد طبی عملے کے کارکن شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈبلیو ایچ او کے عہدیدار نے کہا کہ جن ممالک نے کرونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈائون کیا انہیں حفاظتی تدابیر کے لیے وقت مل گیا اور ساتھ ہی وبا کو مزید پھیلنیسے بھی روک دیا گیا۔کرونا کی ویکسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت 100 اقسام کی ویکسین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔ ان میں سے 8 ویکسین پر تجربات جاری ہیں تاہم فی الحال انہیں عام لوگوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل