حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کووڈ 19 ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بھی بن سکتا ہے،طبی تحقیق

ورجینیا (نیوزڈیسک)نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 خون کی شریانوں کے سنگین مسائل بشمول ہارٹ فیلیئر، ہارٹ اٹیک اور خون کے لوتھڑے بننے سے فالج کا باعث بن سکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔یونیورسٹی آف ورجینیا ہیلتھ سسٹم کی اس تحقیق میں انتباہ کیا گیا کہ کووڈ 19 کے علاج میں ان ادویات کو شامل کیا جانا چاہیے جو خون کی شریانوں سے جڑے امراض کے مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔اس تحقیق کا مقصد ایمرجنسی میڈیسین ڈاکٹروں کو مریضوں کے علاج کے لیے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے مریضوں میں زیادہ تر توجہ پھیپھڑوں کی پیچیدگیوں پر دی جاتی ہیں مگر خون کی شریانوں سے جڑی پیچیدگیوں پر زیادہ کام نہیں ہوا جو موت یا طویل المعیاد طبی مسائل کا باعث بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تحقیقی مقالے سے ہمیں توقع ہے کہ ڈاکٹروں کا علم بڑھے گا اور جان سکیں گے کہ یہ نیا وائرس کس طرح خون کی شریانوں سے جڑے نظام پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ مریضوں میں کووڈ 19 کا سامنا ہورہا ہے اور اس بیماری کے حوالے سے ہماری معلومات میں بھی اضافہ ہورہا ہے کہ یہ کس طرح جسم پر اثرانداز ہوتی ہے۔ہارٹ فیلیئر کووڈ 19 کے مریضوں میں خاص طور پر تشویش کا مرکز ہے اور اس تحقیقی مقالے میں بتایا گیا کہ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ لگ بھگ کووڈ 19 کے ایک چوتھائی یا 24 فیصد مریضوں کو ہارٹ فیلیئر کا سامنا ہوتا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ہارٹ فیلیئر کووڈ 19 کا براہ راست نتیجہ تھا یا وائرس نے پہلے سے تشخیص نہ ہونے والے دل کی اس بیماری کو مزید بدتر کردیا۔درحقیقت ہارٹ فیلئر کے لگ بھگ 50 فیصد مریضوں کو علم نہیں ہوتا کہ وہ ہائی بلڈ پریشر یا خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا شکار ہیں۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ کووڈ 19 اور جسم میں شدید ورم کا باعث بننے والے دیگر امراض سے خون کی شریانوں میں چربیلے مواد کا خطرہ بڑھتا ہے جو ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بنتا ہے۔انفلوائنزا اور چند دیگر وائرسز کو اس چربیلے مواد کے خطرے سے منسلک کیا جاتا ہے اور ایسا مرض کی تشخیص کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہوتا ہے۔آخر میں محققین نے کووڈ 19 کے لیے ممکنہ ادویات کا ذکر بھی کیا ہے، جیسے ملیریا کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی دوا ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا استعمال دل کے ردھم کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے اثر کو متاثر کرسکتی ہے۔دوسری جانب امریکا اور جاپان میں ہنگامی حالات میں استعمال کے لیے جس دوا ریمیڈیسیور کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے وہ بلڈ پریشر میں کمی اور دل کی ردھم میں غیرمعمولی تبدیلیوں کا باعث بن سکتی ہے۔محققین نے کہا کہ ڈاکٹروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان خطرات کو ذہن میں رکھ کر کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کریں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل