اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک ہونے کے باوجود کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ویڈیو لنک پر جنیوا میں 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی کاروائی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ہو رہی ہے، عالمی ادارہ صحت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا وبا پر بڑی حد تک قابو پایا گیا ہے ، کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے اس وبا سے نمٹ سکتے ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کورونا وبا سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو چیلنجز کا سامنا ہے، آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک ہونے کے باوجود کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وبا پر قابو پانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، وفاق صوبے عسکری ادارے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات رہے ہیں ، صحت کے اداروں میں کام کرنے والے فرنٹ لائینز ہیلتھ ورکرز کو وی کیئر مہم کے تحت تربیت دی جارہی ہے، عوام کی آگہی کے لئے میڈیا پر بھر پور مہم جاری ہے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ عوام کی آگہی کے لئے فوری طور پر ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کی گئی، ٹریسنگ ٹیسٹنگ اینڈ کورنٹاین کی قومی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہم آواز ہو کر کرونا وائرس کی مفت ویکسین کی سب لوگوں کو فراہمی یقینی بنانے پر زوردیا ہے ۔
جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل
بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ کی بائیو ٹیک فرم موڈرنا نے کہا ہے کہ رضاکاروں کے ایک چھوٹے گروپ پر کورونا وائرس کے خلاف نئی تجرباتی ویکسین کے استعمال کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ کیمبرج میساچْوسٹس کی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ایم آر این ... تفصیل