حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا وائرس’ لاہورمیں مریضوں کیلئے جنرل ہسپتال میں ہائی فلونیزل کینولہ کی 4 جدید مشینوں کی تنصیب

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں سرکاری سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہائی فلونیزل کینولہ کی 4مشینیںنصب کر دی گئیں ہیں ، اپنی نوعیت کی منفرد مشینوں نے کام شروع کردیا اب وائرس میں مبتلا مریضوں کو وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی ۔اس امر کا اظہارپرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے بدھ کو لا ہور جنرل ہسپتال کے کمیٹی روم میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوان مشینو ں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ کورونا وائرس و دیگر امراض میں مبتلا ایسے مریض جنہیں سانس لینے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت ہو تی ہے ایسے مریضوں کوعلاج معالجے و سانس کی تکلیف سے نجات دلانے میں یہ مشین انتہائی سود مند ثابت ہونگی اور انہی مشینوں کو یورپی ممالک ، برطانیہ ، امریکہ اور چین میں کامیابی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مشین کا نام ہائی فلو لوکنٹی نیوس آکسیجن کینولہ مشین ہے جسے آکسیجن کی مسلسل سپلائی کے لئے ایک خاص مقدار کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے ۔میڈیابریفنگ میںمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین ،پروفیسر جودت سلیم ، ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر لیلی شفیق و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج اور فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والوں کے لئے انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اس مقصد کیلئے ہسپتالوں کو وافر فنڈز فراہم کیے اور مذکورہ مشین بھی حکومت کی جانب سے وسائل سے خریدی گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے تمام وسائل برؤئے کا ر لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ ایک ایک پیسہ درست جگہ پر خرچ کیا جائے تاکہ وسائل کا درست استعمال عمل میں لا کر اُس کا فائدہ زیادہ سے زیادہ مریضوں تک پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ان مشینوں کی تنصیب سے جنرل ہسپتال میں کورونا کے مریضوںکو خاطر خواہ ریلیف حاصل ہوگا۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل