حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

آنے والے دن تاریک ہیں لیکن ہم ان پر قابو پالیں گے’ عالمی ادارہ صحت

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسوس کا کہنا ہے کہ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے توجہ اس وبا کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کی جانیں بچانے پر مرکوز ہو گی۔انہوں نے یہ بات ورلڈ ہیلتھ سوسائٹی کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کہی۔اسی طرح گیبریسوس نے منصفانہ صورت میں مناسب قیمتوں پر ویکسین کے حصول کی ضرورت پر بھی زور دیا۔گیبریسوس کا مزید کہنا تھا کہ اس وائرس نے ہمیں یہ یاد دہانی کرائی ہے کہ باہمی اختلافات کے باجود ہم ایک انسانی جنس ہیں اور ہماری قوت ساتھ مل کر کام کرنے سے پروان چڑھتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے نزدیک آنے والے دن دشوار اور تاریکی کی حامل ہو سکتے ہیں لیکن انہوں نے واضح کیا کہ”علم کے ذریعے ہم مل کر ان پر قابو پالیں گے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ایک تاریخی اجلاس کے اختتام پر تنظیم کے تمام 194 رکن ممالک نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی تھی۔ یہ قرار داد کوویڈ 19 کی وبا کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ”آزادانہ جائزے” کا مطالبہ کرتی ہے۔اس قرار داد کا منصوبہ 130 ممالک کی جانب سے رواں سال ورلڈ ہیلتھ سوسائٹی کے 73 ویں اجلاس کی کارروائی کے اختتام پر پیش کیا گیا۔ یہ اجلاس کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ورچوئل طریقے سے منعقد کیا گیا۔سوسائٹی کے 73 ویں اجلاس میں شریک رکن ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اس وبا کی ویکسین ”منصفانہ طور سے مناسب قیمتوں” پر حاصل کیے جانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ کی بائیو ٹیک فرم موڈرنا نے کہا ہے کہ رضاکاروں کے ایک چھوٹے گروپ پر کورونا وائرس کے خلاف نئی تجرباتی ویکسین کے استعمال کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ کیمبرج میساچْوسٹس کی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ایم آر این ... تفصیل