لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

قاضی شریح تو لومڑی سے بھی زیادہ چالاک ہے

لومڑی سے زیادہ چلاک شخص

               یہ مثال بیان کی جاتی ہے کہ قاضی شریح لومڑی سے بھی زیادہ چلاک آدمی تھا۔ اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے۔ قاضی شریح ایک بیابان میں جا کر اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف ہوتاتھا۔ لومڑی اس کے سامنے آکر اس کی نماز میں خلل ڈالتی تھی۔ یہ معاملہ کافی عرصہ تک جاری رہا ایک دن قاضی شریح نے ایک لکڑی پر کپڑا ڈال کر ایک آدمی کی شکل بنا کر اس لکڑی کو کھڑا کردیا ۔

 (جس سے لومڑی نے سمجھا یہ قاضی ہے) لومڑی اپنی عادت کے مطابق آئی تو اس نے سمجھا یہ قاضی ہے۔ لیکن وہ پیچھے چھپا ہو اتھا۔ قاضی نے پیچھے سے آکر اچانک اس کو پکڑ کر قتل کردیا۔ اس سے مثال مشہور ہو گئی کہ قاضی شریح تو لومڑی سے بھی زیادہ چالاک ہے۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)