پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ آدمی دین کے بدلے دنیا کماتاتھا۔ واللہ اعلم

دین کو دنیا کی کمائی کاذریعہ بنانا ہلاکت ہے

           حضرت موسیٰ ؑ کے زمانے میں ایک آدمی لوگوں سے حدیث بیان کرتا تھا۔ اور کہتا تھاکہ حضرت موسیٰ ؑ نے یہ بات بیان کی ہے۔ مجھ سے نجی اللہ نے یہ بات بیان کی ہے۔ اور صفی اللہ نے مجھ سے یہ بات بیان کی ہے۔ یہ سلسلہ کافی عرصہ تک جاری رہا۔ اور حضرت موسیٰ ؑ نے اس کو نہیں دیکھا تھا۔ پھر ایک آدمی حضرت موسیٰ ؑ کےپاس آیا اور اس کے ساتھ خنزیر بھی تھا جو کالے رنگ کی رسی سے بندھا ہوا تھا۔

            اس نے حضرت موسیٰ ؑ سے پوچھا : اے اللہ کے نبی ؑ ، کیا آپ نے فلاں شخص کو پہچانتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا : میں نے اس کے متعلق سناہے اور وہ یہی شخص ہےجس کو تو نے رسی سے باندھا ہوا۔ حضرت موسیٰ ؑ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اس کو پہلی حالت میں کردے تاکہ میں اس سے پوچھا سکوں کہ اس کے ساتھ  معاملہ کیوں ہو اہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ ؑ سے فرمایا: اے موسی: اگر تم اس دعا کے ساتھ بھی دعا کرتے جو آدم اور ان کےساتھ لوگوں نے کی تھی تو میں پھر بھی تیری دعا کو قبول نہ کرتا۔ لیکن میں تجھے یہ بتا دیتا ہوں  کہ میں نے اس کے ساتھ ایسا کیوں کیا ہے؟ اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ آدمی دین کے بدلے دنیا کماتاتھا۔ واللہ اعلم۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)