کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بتانا چاہا ہے کہ اس کی حقیرسی مخلوق بھی بہترین شفاء دے سکتی ہے

ہر چیز کے بنانے میں اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے

حکایت بیان کی جاتی ہے کہ ایک شخص نے گبرونداد یکھ کر کہا: یہ بری مخلوق ہے۔ نہ اس کی شکل اچھی ہے اور نہ ہی اس کی بو پاک ہے۔ اس کو پیدا کرنے میں اللہ تعالیی پتا نہیں کیا حکمت تھی۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس کو ایک ایسے زخم میں مبتلاء کر دیا ۔ کہ اس کے علاج سے تمام حکیم عاجز آگئے۔ اور وہ مایوس ہو گیا۔ اسی دورا ن اس نے ایک کاہن شخص کی آواز سنی جو گلیوں میں آواز دے رہا تھا۔ تو بیمار نےکہا: اس کو میرے پاس بلا کر لاؤ تاکہ وہ میرا زخم دیکھ سکے۔ لوگ کہنےلگے:

            تو اس کاہن  کو کیا کرے گا؟ جبکہ تیرے علاج سے بڑے ماہر طبیب عاجز آگئے ہیں۔ اس بیمار نے کہا: اس کا میرے پاس آنا بہت ضروری ہے۔ بالاخر لوگ اس کو بلا لائے ۔ جب اس نے زخم دیکھا تو کہنے لگا: ایک گبروندا لاؤ۔ لوگ ہنسنے لگے۔ اس نے لوگوں سے کہا: جو اس کا ہن نے مانگا ہے وہ حاضر کرو ۔ کیونکہ یہ آدمی اپنے کام میں بصیرت رکھتا ہے ۔ چنانچہ لوگوں نے گبروندا اس کے سامنے حاضر کر دیا۔ اسنے اس کو آگ میں جلا کر اس کی خاک اس کے زخم پر لگائی تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ تندرست ہو گیا ۔ اس کے بعد بیمار حاضرین سے کہنے لگا:

            اے لوگو یہ بات جان لو ۔ کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بتانا چاہا ہے کہ اس کی حقیرسی مخلوق بھی بہترین شفاء دے سکتی ہے۔ اللہ حکمت والا اور خبر رکھنے والا ہے۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)