پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

میں ایک ہزار سال زندہ رہا اور میں نے ہزاروں لشکروں کو شکست دی اور میں نے ایک ہزار کنواری لڑکیوں سے شادی کی اور میرے ہاں ایک ہزار لڑکے پیدا ہوئے

دنیا کے دھوکے سے بچ جاؤ

            حضرت ابراہیم ؑ ایک پہاڑ پر چڑھ گئے وہاں آپ ؑ نے ایک مکان دیکھا جس کے ایک دروازے کے دو کواڑ ہیں۔ جب آپ اس میں داخل ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک تخت پر مردہ لاش پڑی ہوئی ہے۔ جس کے سر پر ستر حیلے ہیں اور اس کے پاس ایک تختی ہے جس پر لکھا ہواتھا کہ میں عاد کا بیٹا شداد ہوں ۔ میں ایک ہزار سال زندہ رہا اور میں نے ہزاروں لشکروں کو شکست دی اور میں نے ایک ہزار کنواری لڑکیوں سے شادی کی اور میرے ہاں  ایک ہزار لڑکے پیدا ہوئے اور میں نے ستون والا شہر ارم بنایا۔ جب میری موت کا وقت قریب آیا تو میں نے اپنی تمام حیلے جوئی کی ، اور میری سلطنت میں جتنے اطباء تھے سب کو اکٹھا کیا ، لیکن وہ مجھے موت سے بچانے کی قدرت نہیں رکھ سکے۔ جو شخص بھی مجھے دیکھے اسے چاہیے کہ وہ دنیا سے دھوکہ نہ کھائے۔

            اے لوگو اس دنیا کو اپنی جانوں پر آسان نہ سمجھو۔ کیونکہ تم لوگ اتنی ملکیت کے مالک نہیں ہو سکتے جتنی کا میں مالک تھا اور مجھ جتنی زندگی نہیں گزار سکتے۔ مجھ سے زیادہ مال جمع نہیں کر سکتے۔ جتنا میں نے جمع کیا تھا۔ جتنی اولاد میں نے پائی اتنی تم نہیں پا سکتے ۔  یاد رکھو یہ دنیا بہت ہی مکار اور ہلاک کرنے والی ہے۔ دنیا داروں کےساتھ کھیلنے والی ہے۔

                        پھر حضرت ابراہیم ؑ اس مکان سے نکلے تو اللہ تعالیٰ نے وحی نازل فرمائی اور آپ سے فرمایا:

(ابراہیم )کیسے اور کیا دیکھا ، عرض کیا: اے میرےرب، میں نے عجیب و غریب معاملات کودیکھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابراہیم ؑ واپس چلے جاؤ کیونکہ میرے عجائبات بہت زیادہ ہیں ان کو دیکھنے کی آپ کو ضرورت نہیں اور نہ ہی طاقت ہے۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)