لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

اللہ تعالیٰ نے آسمان سے چار برکات زمین کی طرف نازل فرمائی ہیں۔ پانی نمک، آگ اور لوہا

چار آسمانی برکتیں

            ام المومنین عائشہ صدیقہ ؓ نے بارگاہ رسالت مآپ ؐ میں عرض کیا: یا رسول اللہ ؐ وہ کونسی چیزیں ہیں جن کا منع کرنا حلال نہیں۔ نبی اکرم ؐ نے ارشاد فرمایا ، پانی نمک اور آگ ۔ عرض کیا یا رسول اللہ ؐ پانی کو توہم پہچانتے ہیں۔ لیکن نمک اور آگ ( میں کیا حکمت ہے ) آپ ؐ نے ارشاد فرمایا: جس نے نمک دیا گویا اس نے سارا کھانا صدقہ کیا جس کو نمک نے مزے دار بنایا ۔ اور جس نے آگ دی گویا کہ اس نے بھی سارا کھانا صدقہ کیا جس کو آگ نے تیار کیا اور جہاں پر پانی میسر ہو وہاں پر اگر کسی نےپانی کا ایک گھونٹ پلایا تو گویا کہ اس نے ایک غلام آزاد کیا اور جہاں پر پانی میسر نہ ہو وہاں پر اگر کسی نے کسی کو ایک گھونٹ پانی پلایا تو گویا کہ اس نے زندگی بخشی ۔ نبی اکرم ؐ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے آسمان سے چار برکات زمین کی طرف نازل فرمائی ہیں۔ پانی نمک، آگ اور لوہا۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)