آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

میری عبادت کرنے والوں میں کوئی عبادت ایسی نہیں جو میرے ڈر سے رونے کے برابر ہوسکے

دنیا کا بہترین عمل

              اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ ؑ سے ایک لاکھ چودہ ہزار کلمات تین دن میں بطور راز کے فرمائے۔ ان میں سے ایک یہ تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: بناؤٹ اور تصنع کے ساتھ نیک سیرتی حاصل کرنے والوں نے میرے نزدیک کوئی ایسی نیک سیرتی حاصل نہ کی جو دنیا میں زاہد اور کم رغبتی کے برابر ہو ( دنیا سے بے رغبتی کے برابر کوئی نیکی نہیں) اور میرا قرب حاصل کرنے والوں نے ممنوعات شرعیہ سے اپنے آپ کو بچانے سے بڑھ کرکوئی قرب حاصل نہیں کیا ۔ یعنی ممنوعات شرعیہ سے بچنے میں ہی قرب خداوندی ہے۔ اور میری عبادت کرنے والوں میں کوئی عبادت ایسی نہیں جو میرے ڈر سے رونے کے برابر ہوسکے۔

            اس کے بعد حضرت موسیٰ ؑ نے عرض کیا: اے میرے رب عزوجل: وہ کیا چیز ہے؟ جو تو نے ان کے لئے تیار کررکھی ہے۔ جس کے ساتھ تو ان کو جزادے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ ؑ میں نے حرام چیزوں سے بچنے والوں کےلئے اپنی جنت حلال کردی ہے۔ وہ لوگ اس جنت میں جہاں چاہیں گے رہیں گے اور اپنے پرہیز گاروں کو میں نے بغیر حساب کے جنت میں داخل کیا ہے اور جو لوگ میرے خوف سے روتے ہیں ان کےلئے اپنی رفاقت رکھی ہے یعنی میری ذات میں ان کو کوئی شریک نہ ہوگا۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)