کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

شہر حضر موت میں واقع کنائیں برہوت پر جانا وہاں کھڑے ہو کر اس کا نام لے کر آواز دینا ۔ کیونکہ وہاں فساق فجار لوگوں کی روحین جمع ہوتی ہیں

خلوص کے بغیر عمل فضول ہے

            ایک شخص خراسان سے حج کےارادہ سے بغداد آیا اور اس کے ساتھ بہت سارا مال تھا۔ اس کا مال زاہدوں میں سے ایک شخص کےپاس بطور امانت رکھا ہوا تھا۔ اس سے کہا کہ میرے حج سے واپس آنے تک اس کی حفاظت کرنا اور وہ حج پر روانہ ہو گیا۔ جب وہ شخص حج سے واپس آیا تو وہ زاہد شخص فوت ہوچکا تھا۔ اس نے اس زاہد کے عزیز و اقارب سے اس امانت کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ کسی کے متعلق زاہد نے مال وصیت کی تھی ( اسکے جو اب میں گھروالوں کہا) کہ نہیں۔ پھر وہی خراسانی حاجی نے اپنے مال کے متعلق بعض علماء سے پوچھا ۔ کہ اس کے مال ملنے کا کوئی طریقہ ہے؟ علماء نے جواب دیا کہ تیرے لئے ضروری ہے کہ تو واپس مکہ مکرمہ جا اور آب زمزم کےپاس کھڑے ہونا۔

            اس لئے کہ وہاں مومنوں کی ارواح جمع ہوتی ہیں۔ وہاں  اس فوت شدہ زاہد کا نام لےکر آواز دینا اگر وہ جواب دے تو اس سے اپنے مال کے متعلق پوچھا لینا ورنہ شہر حضر موت میں واقع کنائیں برہوت پر جانا وہاں کھڑے ہو کر اس کا نام لے کر آواز دینا ۔ کیونکہ وہاں فساق فجار لوگوں کی روحین جمع ہوتی ہیں۔ چنانچہ اس شخص  نے مکہ مکرمہ آب زمزم کے پاس جا کر اس زاہد کا نام لے کر آواز دی تو کوئی جواب نہ آیا پھر اس نے حضر موت میں واقع کنائیں برہوت پر جا کر آواز دی تو  زاہد نے جو اب دیا پھر اس سے پوچھا کہ میرامال کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا کہ فلاں جگہ پر ہے۔ تم میرے بیٹوں کےپاس جاؤ اور ان کو وہ جگہ بتاؤ۔ وہ تم کو تمہارا مال دے دیں گے۔ اسکے بعد اس شخص نے اس سے کہا کہ تم عبادت گزار نہیں تھے۔ کس چیز نے تم کو اس کنویئں میں گرایا ہے۔ زاہد نے جو اب دیا کہ میرے اعمال اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے نہ تھے اور نہ ہی اعمال میں اخلاص تھا۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)