وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

کچھ دیر بعدمجھے نیند نے گھیر لیا جس کی وجہ سے مجھے اونگھ آگئی تو میں نے خواب میں دیکھا ایک خوبصورت چہرہ والا شخص تھا

درود شریف کی برکت سے سیاہ چہرہ چمک اٹھا

            ایک شخص سے حکایت بیان کی جاتی ہے کہ وہ سفر پر تھا اور اس کے ساتھ اس کا باپ بھی تھا۔ اس کا باپ دور ان سفر کسی شہر میں بیمار ہوا اور فوت ہو گیا۔ وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے اس کی طرف دیکھا تو اس کا چہرہ اور سارا جسم سیاہ ہوچکا ہے اور اس کا پیٹ سار پھول گیا ہے تو میں نے (اناللہ واناالیہ راجعون) پڑھی ،کچھ دیر بعدمجھے  نیند نے گھیر لیا جس کی وجہ سے مجھے اونگھ آگئی تو میں نے خواب میں دیکھا  ایک خوبصورت چہرہ والا شخص تھا اس کے جسم سے خوشبو آرہی تھی۔ وہ ہستی میرے باپ کے پاس آئی اور اس کے چہرے اور جسم پر اپنا ہاتھ پھیرا اس کے چہرے کی سیاہی جاتی رہی۔

            یعنی چہرہ چمک اٹھا (میں نے اس سے عرض کیا آپ کون ہیں؟) انہوں نے فرمایا: میں اللہ کا رسول محمد ؐ ہوں ۔ تیرا  باپ گناہوں کی کثرت سے اپنے نفس پر اسرار کرنے والا تھا ۔ لیکن اس کے ساتھ وہ مجھ پر درود پاک کثرت سے پڑھتا تھا۔ جب میں خواب سے بیدار ہوا تو اپنے باپ کے چہرے کو نور علی نور دیکھا تو میں نے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا۔ اور اس کو کفن دے کر میں نے دفن کر دیا اور اس کے بعد بذات خو د میں رسول اللہ ؐ پر درود پڑھنے سے کبھی غافل نہیں ہوا۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)