کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

حضرت وہب ؓ نے فرمایا کہ چار سو کتابیں نازل فرمائی ہیں

پریشانی اور مصیبت کو دور کرنے کی دعا

            حضرت ابن عباس ؓ نے وہب بن منبہ ؓ سے پوچھا کہ وہ کتنی کتابیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء کرام پر نازل فرمائی ہیں؟ حضرت وہب ؓ نے فرمایا کہ چار سو کتابیں نازل فرمائی ہیں۔ پھر حضرت ابن عباس ؓ نے پوچھا کہ ان میں سے کچھ کتابیں اٹھالی گئیں ہیں۔ حضرت وہب ؓ نے جواب دیا کہ ہاں ، ان میں سے بارہ کتابیں اٹھا لی گئیں ہیں۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ آپ نے ان میں سے کتنی کتابیں پڑھی ہیں؟

            حضرت وہب  ؓ نے فرمایا کہ جو باقی بچ گئیں میں نے ان سب کا مطالعہ کیا ہے۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ کیا آپ نے ان کتابوں میں سے کوئی دعا بھی پڑھی ہے جو پریشانی اور مصائب کو دور کرنے میں فائدہ مند ہو۔

            حضرت وہب ؓ نے فرمایا ہاں، میں نے ان کتب میں نافع مند اورکافی شافی دعا اس شخص کےلئے پائی ہےجس کی نیت صاف ہو۔ اے اللہ عزوجل اور اے وہ ذات جو سوال کرنے والوں کی حاجتوں کی مالک ہے اور خاموش او ر بے زبان جانوروں کے دلوں کےبھید وں کو جانتی ہے۔ بے شک تیرے لیے سوال میں شنوائی حاضر ہے اور جواب موجود ہے اور بے شک تیرے لیے ہر خاموش کے لئے علم محیط ہے اور تیرے وعدے پکے اور تیرے احسانات بزرگ ہیں اور تیری رحمت وسیع ہے۔ حضرت وہب بن  منبہ ؓ نے فرمایا کہ میں نے اس دعا کو کئی مرتبہ آزمایا لیکن کامل پایا۔ میں نےاس دعا کی حسن و خوبی کے برابر کسی دعا کو نہیں پایا۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)