ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

چار شخصیات پر مکڑی نے جالا تنا

چار شخصیات پر مکڑی نے جالا تنا

کہاجاتا ہے کہ چار ہستیوں پر مکڑی نے جالا تناہے ۔ ان میں سے ایک ذات نبی اکرم ؐ کی ہے جب آپ ؐ حضرت ابوبکرؓ کےساتھ غار میں تھے۔

            اور دوسرے حضرت عبداللہ بن انیس ؓ جب نبی اکر م ؐ نے ان کو بعض مشرکین کو قتل کرنے کے لئے روانہ کیا تھا اور عبداللہ ؐ  نے ان مشرکین کو قتل کیا۔ جب کفار نے ان کو پایا تو حضرت عبداللہ ؓ ایک غار میں گھس گئے اور مکڑی نے ان پر جالا تن دیا، او ر وہ کفار کو نظر نہ آئے۔

            تیسرے حضرت زید بن زین العابدین بن علی بن حسین ؓ پر مکڑی نے جالا تنا تھا۔ جب حضرت زید ؓ برہنہ کرکے 121 ھ میں سولی دیا گیا تھا چار سال تک وہ اسی حالت میں رہے جب ان کے چہرے کو قبلہ سے پھیرا جاتا تو لکڑی گھوم کر پھر قبلہ کی طرف ہو جاتی تھی۔ اسکے بعد دشمنان ِ حق نے ان کو سولی سے اتار کر انکی لاش مبارک کو جلا دیا۔

            بہت سارے لوگ حضرت زید ؓ سے بیعت بھی تھے اور کوفیوں کی ایک جماعت ان سے یہ کہتی تھی کہ آپ حضرت ابوبکر ؓ و وعمرؓ سے بیزاری کا اظہار کریں تاکہ ہم آپ کی بیعت کریں۔ حضرت زید ؓ نے اس بات سے انکار کیا۔ تو کوفیوں نےکہا کہ ہم آپ کو چھوڑتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس جماعت کا نام رافضی پڑگیا ۔

            حضرت زید ؓ نے عراق کے والی عمر وثقفی سے جو حجاج بن یوسف کو بھیجا تھا، ان سے جنگ کی تھی تو حضرت زید ؓ کے ساتھ وہ سلوک کیا جس کا ذکر اوپر ہوا ہے۔ حضرت زید ؓہشام بن عبدالملک کے زمانے میں ظاہر ہوئے تھے ۔ حضرت زید کے متبعین کو زیدیہ کہا جاتا ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابو بکر صدیقؓ اور عمر ؓ کو اپنا ولی مانتے ہیں۔ اورجو لوگ ان پر تبرا کریں ہم ان سے بیزاری کا اظہار کرتےہیں۔ پھر وہ لوگ حضرت زید ؓ کےساتھ نکلے جس کی وجہ وہ لوگ زیدیہ کہلائے۔

            چوتھی ہستی حضرت داؤد ؑ تھے جن پر مکڑی نے جالا تنا تھا۔ جبکہ ان کو جالوت نے تلاش کیا تھا۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)