برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

بیت المعمور سرخ سونے سے بنی ہوئی ایک مسجد ہے اور اس کے تین سو ستر دروازے ہیں

بیت المعمور کی شان

                    بیت المعمور سرخ سونے سے بنی ہوئی ایک مسجد ہے اور اس کے تین سو ستر دروازے ہیں اور ہر دو دروازے کے درمیان ایک ہزار سال کی مسافت کا فاصلہ ہے۔ اور ہر دروازے کی چوڑائی پانچ سو سال کی راہ ہے اور اس کی لمبارئی بھی اتنی ہی ہے۔ ملائکہ بیت المعمور کا طواف کرتے ہیں اور اولاد آدم کےلئے بخشش کی دُعا کرتے ہیں اور سب اولاد آدم کے گناہ گاروں پر روتے ہیں۔ اس کے اوپر ایک بلند چھت ہے جوپانی سےبھراہوا دریا ہے۔

            بیت المعمور فرشتوں سے بھرا پڑا ہے جو فرشتہ ان پر موکل اور نگران ہے اس کا نام کلکیا ئیل  ہے اور اس کے اوپر ستر ہزار سال کی راہ ہے اور اس کے اوپر سرخ یاقوت کے ستر ہزار حجاب ہیں اور اس کے اوپر ستر ہزار زینت کے حجاب ہیں اور تمام حجابات فرشتوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ جو اولاد آدم کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہیں اور ایک لمحے کے لئے بھی سستی نہیں کرتے۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)