سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

نمک امت محمدیہ کی ضیافت کے لئے ہے

نمک امت محمدیہ کی ضیافت کے لئے ہے

                     حضرت ابراہیم ؑ نے پروگرام بنایا کہ امت محمدیہ کے لئے قیامت تک کے لئے کوئی چیز بطور ضیافت کے ہونی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابراہیم ؑ، تم ایسا کرنے پر قدرت نہیں رکھتے ۔ حضرت ابراہیم ؑ نے عرض کیا: اے میرے اللہ عزوجل : تو میرے  حال سے خوب واقف ہے اور تو ہی میرے سوال کو قبول کرنے پر قدرت رکھتاہے ۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کےسوال کو قبول فرما کر جبرائیل ؑ کو حکم دیا کہ  وہ ایک مٹھی بھر کا فورجنت سے لے جائیں اور اس کو کو ہ ابوقبیس پر چڑھا دیں اور اس کو آسمان اور زمین درمیان میں پھونک دیں۔ چنانچہ جبرائیل ؑ نے ایسا ہی کیا۔ جس سے کافورزمین میں پھیل گیا اور جس جگہ میں اس کافور کا کچھ حصہ گرا وہ قیامت تک کے لئے نمک ہوگیا۔ تما م زمین جتنا نمک ہے وہ حضرت ابراہیم ؑ  کی ضیافت سے ہے۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبیؒ)