پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

وفادار عورت

وفادار عورت

            حضرت امیر معاویہؓ نے جب ہدبہ بن خشرم کے قتل کا حکم دیا تو اس نے رات کو اپنی بیوی کے پاس پیغام بھیجا چنانچہ وہ ریشمی لباس میں اس کے پاس حاضر ہوئی اور اس سے مشک کی مہک آرہی تھی وہ تمام عورتوں سے زیادہ خو بصورت تھی چنانچہ جب میاں بیوی دونوں جمع ہو کر باتیں کرنے لگے تو روپڑے۔ ان کے درمیان بے حد محبت تھی۔ جب صبح ہوئی اور لوگ ہدبہ کو قید خانہ سے مقتل گاہ کی طرف لے گئے تو وہ اپنی بیوی کی طرف متوجہ ہوا جب اس کو دیکھا تو یہ شعر پڑھا:

            ترجمہ : اور مجھ پر ملامت کم کرو اورجو شخص رعایت کرے اس کے  ساتھ رعایت کر اورجو پریشانی اوردکھ پہنچائے اس سے گریہ زاری مت کر۔ اگر زمانہ ہمارے درمیان میں جدائی کردے تو تو ایسے شخص سے نکاح نہ کرنا جس کی پیشانی اور گردن تنگ ہو حالانکہ وہ ایسا شخص نہیں ہے کہ اس کی پیشانی اور گردن کے دونوں طرف کے بال جاتے رہے ہیں۔

            جب اس عورت نے اپنے شوہر سے یہ سنا تو وہ باغ کی دیوار کی طرف جھکی اورچھری لے کر اپنی ناک کاٹ دی پھر وہ اپنے شوہر کی طرف متوجہ ہوئی اور اس سے کہا کہ کیا اس کے بعد بھی نکاح ہے تو ہدبہ نے کہا اب اس سے موت اچھی ہے۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبی ؒ)