مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب کی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ              حکومت نے 514 قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے انہیں رہا کردیا              مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور،نوٹس جاری              مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد              یوم علی ؓپر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی              پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا       
تازہ تر ین

اولوالعزم رسول اور فرشتے

اولوالعزم رسول اور فرشتے

بے شک جان توکہ اللہ کریم نے تمام مخلوق میں سے اصحاب ارواح کو اختیار کیا پھر ان میں سے اولاد آدم کا انتخاب فرمایا، پھر ان میں سے عقل والوں کو چنا پھر ان میں سے علماء کا انتخاب کیا پھر ان میں سے عمال کو پھر ان میں سے اولیاء کرام کو چنا پھر ان میں سے انبیاء کرام کا انتخاب فرمایا پھر ان میں سے رسولوں کا انتخاب کیا پھر انہی میں سے اولوالعزم رسولوں کو چنا پھر ان میں سے نبی آخر الزماں حضرت محمد ؐ کا انتخاب فرمایا۔

            جب اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو پیدا فرمایا تو ان میں سے محافظ اور نیکو کار اور اعمال نامے لکھنے والے مقربین فرشتوں کا انتخاب کیا پھر مقربین میں سے عرش کا اٹھانے والے فرشتوں کا انتخاب فرمایا اور وہ روحانی فرشتے ہیں پھر ان میں سے چار جلیل القدر فرشتوں کا انتخاب کیا اور وہ حضرت جبرائیل ؑ حضرت میکائیل ؑ حضرت عزرائیل ؑ اور حضرت اسرافیل ؑ ہیں۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبی ؒ)