مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب کی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ              حکومت نے 514 قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے انہیں رہا کردیا              مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور،نوٹس جاری              مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد              یوم علی ؓپر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی              پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا       
تازہ تر ین

شراب پینے کی سزا

شراب پینے کی سزا

                ماحقی حاکم کے پاس دو شخص قرضے کا جھگڑالے کرآئے اور ان میں سے ایک نے دوسرے کے دعوں کا اقرار کرلیا۔ ماحقی نے حکم دیا کہ وہ مدعی کو قرض ادا کرے چنانچہ مدیون نے عرض کیاکہ اللہ تعالیٰ امیر ماحقی کی اصلاح کرے، میں ایک ایسا شخص ہوں کہ اپنی اولاد کے لئے روزی کماتا ہوں اور اپنی حلال کی کمائی سے جو کچھ جمع کرتا ہوں اس کو لاتا ہوں تاکہ اسکا قرض ادا کروں لیکن میں نے اس شخص کو کبھی نہیں پایا کیونکہ یہ شخص اپنے دوستوں کے ساتھ شراب کے نشے میں دت رہتا ہے۔ چنانچہ امیر ماحقی نے قرض خواہ کو قید کرنے کا آڈر جاری کر دیا اور اُس  قرضدار سے کہا کہ تو اپنی کمائی کر جب تو کچھ جمع کرلے تو اس قید خانہ میں لاکراس کے حوالے کر دینا تاکہ تجھے اس کو تلاش کرنے کی ضرورت نہ پڑھے۔ قرض خواہ اسی (80) دن سے قید میں رہا حتی کہ اسکا صرف ایک دینار باقی رہ گیا۔

            پھر اس نے امیر کے پاس ایک آدمی بھیجا کہ وہ امیر سے کہے کہ اگر امیر کی مرضی مجھے رہا کرنے کی ہے تو وہ میری رہائی کا حکم دے ۔ کیونکہ اب اس پر میرا قرض صرف ایک دینار رہ گیا ہے۔ حاکم ماحقی نے کہا : اللہ کی قسم : جب تک تم اپنا پورا حق نہ لو گے اس وقت تک تجھے رہائی نہیں ملے گی۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبی ؒ)