مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب کی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ              حکومت نے 514 قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے انہیں رہا کردیا              مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور،نوٹس جاری              مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد              یوم علی ؓپر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی              پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا       
تازہ تر ین

ظلماً قتل کیے جانے والی شخصیات

ظلماً قتل کیے جانے والی شخصیات

بزرگوں میں سے جن شخصیات کو ظلماً شہید کیا گیا، ان کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں۔

صحابہ کرام میں سے حضرت عثمان غنیؓ ، حضرت عمرؓ ، حضرت علی المرتضیٰ ؓ، حضرت امام حسینؓ، حضرت عبداللہ بن زبیرؓ ، حضرت نعمان بن بشیرؓ، حضرت سعید بن جبیرؓ اور حضرت ماھان ؓ ہیں۔

جن کو قتل سے پہلے یابعد میں سولی دی گئی ان کے نام یہ ہیں۔ حضرت خبیب بن عدیؓ،مشرکین نے ان کو سولی دی تھی اور حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کو حجاج بن یوسف نے سولی دی تھی اور حضرت احمد بن نصر کو واثق نے سولی دی تھی۔ اورجن شخصیات کو کوڑوں سے شہید کیا گیا ان کے نام یہ ہیں۔ حضرت عبدالرحمٰن بن  ابی لیلیٰؓ، ان کو چار سو کوڑے مارے گئے تھے اور حضرت سعید بن مسیّب ، ؓ حضرت ابو الزناد،ؓ حضرت ابو عمروبن العلاء، حضرت عطیہ عوفی، حضرت ثابت بنانیؓ ، حضرت عبداللہ بن عوفؓ، حضرت مالک بن انسؓ،  حضرت امام ابو حنیفہؓ  حضرت امام احمد بن حنبلؓ کو بھی کوڑے مارے گئے تھے۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبی ؒ)