مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب کی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ              حکومت نے 514 قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے انہیں رہا کردیا              مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور،نوٹس جاری              مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد              یوم علی ؓپر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی              پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا       
تازہ تر ین

حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی توحید پر دلیل

حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی توحید پر دلیل

               دہریوں کی ایک جماعت حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کو قتل کرنے کے ارادہ سے آئی۔ لیکن امام ابو حنیفہ ؒ نے ان دہریوں سے کہا: تم اپنی جگہ پر رک جاؤ۔ حتی کہ میں تم سے ایک مسلہ پوچھ لوں پھر جو تم کرنا چاہتے ہو کر لینا۔ چنانچہ انہوں نے امام ابو حنیفہ ؒ سے کہا پوچھو جو آپ چاہتے ہیں؟ تو امام ابو حنیفہ ؒ نے ان سے فرمایا: کہ تم لوگ اس کشتی کے متعلق کی کہتے ہو جو دریا کے درمیان میں احسن طریقے سے چل رہی ہے جیسا کہ اس کو چلنا چاہیے اور ا س میں کوئی شخص نہیں ہے جو اس کام کی تدبیر کرے کیا ایسا ہوسکتا ہے۔ دہریوں نے جواب دیا:

یہ محال ہے ۔ تو امام نے ان سے فرمایا: جب کشتی کی شان یہ ہے تو دنیا اور آسمان اور زمین کا کیا حال ہوگا (یعنی بغیر خالق کے یہ نطام کیسے چل سکتاہے) یہ دلیل سن کر وہ لوگ امام کی طرف بڑھے اور آپ کے قدموں کو بوسہ دینے لگے اور توبہ کرکے امام کی برکت سے بدعقیدگی سے رجوع کیا۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبی ؒ)