مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب کی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ              حکومت نے 514 قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے انہیں رہا کردیا              مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور،نوٹس جاری              مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد              یوم علی ؓپر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی              پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا       
تازہ تر ین

حضرت داؤ علیہ السلام کا ذریعہ معاش

حضرت داؤ علیہ السلام کا ذریعہ معاش

                  حضرت داؤد ؑ کا طریقہ یہ تھا کہ وہ لوگوں کے درمیان حلیہ بدل کر چکر لگاتے تھے اور اپنی قوم کے ساتھ اپنے انصاف کے بارے میں معلوم کرتے تھے ۔ ایک   دن حضرت جبرائیل ؑ ایک آدمی کی شکل میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت داؤد ؑ نے اپنی قوم کے بارے میں اپنی سیرت کے بارےمیں پوچھا۔ تو حضرت جبرائیل ؑ نے آپ سے کہا: کہ حضرت داؤد ؑ اچھا بندہ ہے۔ لیکن وہ لوگوں کے بیت المال سے کھاتاہے۔ حضرت داؤد ؑ نے جب یہ بات سنی تو عرض کیا : اے اللہ عزوجل : مجھے ایسی صنعت کا علم عطا فرمادے کہ میں اس کے ذریعہ سے بیت المال سے بے نیاز ہو جاؤں ۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ نے آپ کو زرہ بنانے کا علم سیکھایا اور آپ کے لئے لوہے کو موم کی طرح نرم کردیا۔

            چنانچہ حضرت داؤد ؑ ہر روز ایک زرہ بناتے تھے اور چھ ہزار درہم میں اسے بیچتے تھے۔ اپنا اور گھر والوں کا خرچہ چلاتے تھے۔ اور جو رقم بچ جاتی اسے مسلمان فقرا پر صدقہ کردیتے تھے۔ سب سے پہلے حضرت داؤد ؑ نے زرہ بنائیں آپ سے پہلے کسی نے یہ کام نہیں کیاتھا۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبی ؒ)