مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب کی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ              حکومت نے 514 قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے انہیں رہا کردیا              مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور،نوٹس جاری              مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد              یوم علی ؓپر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی              پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا       
تازہ تر ین

قید سے رہائی حاصل کرنے کاعمل

قید سے رہائی حاصل کرنے کاعمل

             بعض بادشاہوں کی حکایت بیان کی جاتی ہے کہ ایک بادشاہ ایک فقیر پر غضبناک ہواتو اس کے فقیر کو ایک کمرہ میں قید کردیا  اور اس کا دروازہ بند کردیا اور کھانے پانی بھی بند کردیا پھر تین دن کے بعد بادشاہ کو اطلاع دی گئی کہ فقیر قید خانہ سے صحیح سلامت  باہر آگیا ہے۔ بادشاہ نے اس کو دربار میں حاضر ہونے کا حکم دیا جب وہ فقیر اس کے سامنے حاضر ہوا تو اس نے فقیر سے کہا کہ کس نے تجھے قید خانہ سے بکالا ہے اور تیری رہائی کا سبب کیا چیز بنی ہے؟ فقیر نے بادشاہ سے کہا کہ ایک دعا کی برکت سے رہائی ملی ہے۔ بادشاہ نے اس سےکہا کہ وہ دعا کون سی ہے؟ فقیر نے کہا کہ وہ دعایہ ہے۔

          ترجمہ: اے اللہ عزوجل : بےشک میں تجھ سے تیرے لطف و کرم کا سوال کرتاہوں اے لطف وکرم فرمانے والے (تین بار یہ کہا) تیرے ہی لطف و کرم نے زمین و آسمان کو گھیر رکھاہے ۔ وہ لطف وکرم جو تو اپنےبندوں پر لطف وکرم والا ہے وہ جس کا چاہتا ہے رزق دیتا اور وہ قوت والا ، غالب حکمت والا ہے” اس کے بعد بادشاہ نے اس فقیر کو رہا کردیا اور اس پر احسان فرمایا۔

(علامہ شہاب الدین قلیوبی ؒ)