لاہور کی بینکنگ عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
رمضان شوگر مل کیس : حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع ۔ رمضان شوگر ملز میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
کرونا وائر س کا خطرہ : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی
تازہ تر ین

اب جب تم پر نظر پڑی تو مجھے خوف ہوا کہ کہیں میری یہ تمام تر محنت اور جدو جہد رائیگاں نہ چلی جائے اور میری وہی حالت ہو جائے جو پہلے تھی؛ اس لیے میں تمہارے شر سے رب العارفین کی پنا ہ چاہتا ہوں

دل کا علاج

           ایک بزرگ کا بیان ہے کہ میں شام کے کسی شہر میں گھوم رہا تھا کہ اچانک میں نے غار کے اندر سے ایک نوجوان عابد کو نکلتے ہوئے دیکھا۔ جیسے ہی اس کی نظر مجھ پر پڑی، وہ درخت کی آڑ میں ہو گیا۔ میں نے کہا: اللہ کے بندے ! کیا اپنی صورت دکھانے میں بھی بخل کرو گے؟ کہنے لگا: میرے بھائی! حقیقت یہ ہے کہ یہاں پہاڑوں میں ایک عرصہ سے مقیم ہوں اور اپنے بدل کا علاج کر رہا ہوں  ۔ میں نے اپنے قلب کو دنیا سے منقطع کرنے پر بڑی محنت کی ہے، بڑی مشقت اور مصیبت برداشت کی ہے۔ یہ خداے پاک کا انعام ہے کہ  اس نے میری محنت قبول فرمائی ، مجھ پر رحم کیا ، میرا اضطراب دور کیا، میرے دل سے دنیا کی محبت نکالی، اور مجھے تنہائی سے مانوس کردیا۔

           اب جب تم پر نظر پڑی تو مجھے خوف ہوا کہ کہیں میری یہ تمام تر محنت اور جدو جہد رائیگاں نہ چلی جائے اور میری وہی حالت ہو جائے جو پہلے تھی؛ اس لیے میں تمہارے شر سے رب العارفین کی پنا ہ چاہتا ہوں ، پھر اس نے ایک نعرہ لگایا اور دنیا میں اپنے طویل قیام پر غم کا اِظہار کیا، میری طرف سے منہ پھیر لیا اور اپنے دونوں ہاتھ جھٹک کر یہ الفاظ کہے:

           اے دینا! مجھ سے دور ہو کسی اور کو زینت بخش ۔ اس شخص کو دھوکہ دے جو تجھے چاہتا ہو۔ پاک ہے وہ ذات جس نے عارفین کے دلوں کو خدمت کی لذت اور عزلت کی حلاوت عطا کی اور اپنی ذات کے علاوہ انھیں ہر چیز سے غافل کردیا، انھیں صرف اپنے ہی ذکر میں سکون عطا کیا، ان کے نزدیک مناجات اور تلاوت سے بڑھ کر کوئی لذت بخش اور لطف اندوز چیز نہیں ہے۔

اتنا کہہ کر وہ نوجوان عابد اپنی کٹیا میں چلا گیا۔

(نوجوانوں کی حکایت کا انسائیکلو پیڈیا)

مزید حکایت

بچوں کے اسلامی نام

ڈکشنری