کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

موٹا پا صحت کا زبردست دشمن ہے

موٹا پا صحت کا زبردست دشمن ہے۔ اس میں کمی کے لئے کو شش کریں۔ اس سلسے میں سب سے پہلے تلی ہوئی اشیاء فاسٹ فوڈ ز جیسے بر گرز، ساسیج اور چربی والے گوشت کو خدا حافظ کہہ دیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ ڈیری کی  مصنوعات جیسے پنیر، کاٹیج پنیر، دودھ اور کریم وغیرہ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو ان کو کم چکنائی والی صورتوں میں استعمال کریں۔

اس طرح خشک میوہ جات جیسے مونگ پھلی، چلغوزے ، بادام، کاجو وغیرہ اور سینڈوچ میٹ، مایونیز، مارجرینز یعنی نباتاتی مکھن، حیاتیاتی مکھن اور ساسز وغیرہ کو کم مقدار میں استعمال کریں۔ ان میں سے بہت سی اشیاء کم چکنائی والی صورتوں میں بھی ددستیاب ہوتی ہیں جیسے متبادل مکھن ، چکنائی سے پاک پنیر اور مایونیز وغیرہ چکنائی سے پاک گوشت استعمال کریں، چربی کو جلانے والے آلات استعمال کریں۔